آج یہاں پاکستانی خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری نے اپنے ہندستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
باہمی میٹنگ کے فوراً بعد اور پاکستانی ہائی کمیشن نے پریس کے لئے ایک بیان جاری کردیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ
جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ خارجہ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر مرکزی مسئلہ ہے جس کا اقوا م متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق منصفانہ حل نکالا جانا ضروری ہے۔